صابر کی عمر تین سو پچیس سال ہے۔ اِن کی قبر عرب میں ہے۔ انہیں ہود کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے اور بعض اِن کو نسخ عامر کے نام سے بھی یاد کرتے ہیں۔ جب آپ چونیتس سال کے ہوئے تو ایک لڑکا فالج پیدا ہوا۔ ان کے دو پسران فالج اور یعقان ہیں۔ ان کی قبر مکہ شریف میں ہے۔
فالج کی عمر ایک سو نوے سال ہوئی ہے۔ ان کی قبر عرب میں ہے اور بعض ان کو نسخ قانع لکھتے ہیں۔ بعمر تیس سال رائمو یک پسر پیدا ہوئے۔ اِن کی نسل حضرت خضر علیہ السلام سے ملتی ہے۔
اِن کی عمر ایک سو چالیس سال ہوئی ہے۔ قبر عرب میں ہے۔ جب آپ کی عمر بتیس سال کی ہوئی تو ایک پسر شاروح پیدا ہوئے۔
شاروح کی عمر دو صد تیس سال تھی۔ قبر عرب میں ہے۔ اِن کو اشرح وہو بھی کہتے ہیں کیونکہ آپ خیرات میں جلدی کرتے تھے۔ اِن کا وارث جس کا نام ناخور ہے پیدا ہوا۔
ناخور کی عمر تین صد پچاس سال ہے۔ یہ بت تراشی کا کام کرتے تھے اور حضرت لقمان کے نسل میں سے ملتے ہیں۔ اِن کی اولاد آذر مہو تاریخ ایک پسر ہے۔
آذر کی عمر 400 سال گزری ہے۔ بت تراشنے کا کام کرتے تھے اور بت تراش کر فروخت کرتے تھے اور لوگ پرستش کرتے تھے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی بت برائے فروخت دیئے گئے تاکہ انہیں فروخت کر آئیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اُن کا گلے میں رسی ڈال کر گلی کوچوں میں اُنہیں پھرایا جن سے بعض ٹوٹ گئے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عمر تین سو بیس سال تھی۔ آپ کی قبر قدس میں ہے۔ آپ کے دو پسران پیدا ہوئے حضرت اسماعیل ؑ، حضرت اسحاقؑ۔ ہر دو پیغمبر مرسل ہوئے۔ بڑے صاحبزادے حضرت اسماعیل تھے۔ اُن کی والدہ ماجدہ بی بی حاجرہ تھیں۔ اور چھوٹے حضرت اسحاقؑ کی والدہ بی بی سائرہ تھیں۔ حضرت اسحاق علیہ السلام کی بیوی دختر امیر کنعان تھیں۔ ان سے دو پسران تولد ہوئے: اول عیص، دوم یعقوبؑ۔
حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عمر نوے سال تھی۔ آپ کی قبر عرب میں ہے۔ ان کے ہاں ایک لڑکا تابسین پیدا ہوا۔
تابسین کی عمر ایک سو نوے سال تھی۔ اور آپ کی قبر عرب میں ہے۔ اولاد اشخت ایک پسر ہے۔
اشخت کی عمر ایک سو بیس سال تھی۔ اور آپ کی قبر عرب میں ہے۔ اولاد یشجب ایک پسر ہے۔
یشجب کی عمر ایک سو ساٹھ سال تھی۔ اور آپ کی قبر یمن میں ہے۔ آپ کی اولاد مستوج ایک پسر ہے۔
مستوج کی عمر ایک سو چالیس سال تھی۔ اور آپ کی قبر بھی یمن میں ہے۔ آپ کی اولاد میں سے سلامان کی نسل ہے جو کہ جاری ہے۔