خانپور سیّداں

صفحہ نمبر 12

سید شرف دین نے موضع ننگل ستو کلاں سے سکونت ترک کر کے موضع فتووالی میں رہائش اختیار کی۔
اِن کا ایک لڑکا سیّد نور شاہ پیدا ہوا۔

(۱) سیّد نور شاہ کے ہاں ایک لڑکا سیّد بدر شاہ اور دو دختران پیدا ہوئیں۔
(۱) سیّد بدر شاہ نے نور بی بی موضع ہنجلی سے شادی کی۔
اُس سے تین پسران اور ایک دختر پیدا ہوئی:

پسران:
۱۔ سیّد ستار شاہ
۲۔ سیّد غفار شاہ
۳۔ سیّد فقیر اللہ شاہ

(۱) سیّد ستار شاہ کی شادی گلاب بی بی دختر سیّد محمد شاہ ولد سیّد کلیم اللہ شاہ سے ہوئی۔
انہیں دو پسران عنایت ہوئے:

۱۔ سیّد مدد علی
۲۔ سیّد ناد علی

سیّد ستار شاہ موضع جاتر چک علاقہ ریاست جموں گئے اور وہیں فوت ہوئے۔
اُن کا روضہ موضع جاتر چک میں واقع ہے۔
ان سے درج ذیل اولاد پیدا ہوئی:

پسران:
۱۔ سیّد بہادر علی
۲۔ سیّد غلام حیدر المعروف سیّد وارث علی شاہ
۳۔ سیّد امیر حیدر شاہ
۴۔ سیّد خورشید علی
۵۔ سیّد علی احمد
۶۔ سیّد سید احمد شاہ

(۱) سیّد بہادر علی شاہ کی شادی شاہ بی بی دختر سیّد حیات علی شاہ سے ہوئی۔
ان سے دو پسران اور ایک دختر پیدا ہوئے:

پسران:
۱۔ سیّد محفوظ علی شاہ
۲۔ سیّد صفدر علی شاہ
دختر:
فاطمہ بی بی

(۱) سیّد محفوظ علی شاہ: پہلے انہوں نے در غیر برادری شادی کی، جس سے ایک بیٹی شمیم اختر پیدا ہوئی، منکوحہ فوت ہو گئی۔
پھر نبی فاطمہ دختر سیّد غلام حیدر المعروف سیّد وارث علی شاہ سے شادی کی۔
اِس سے ایک بیٹا سیّد مجاہد حسین اور ایک بیٹی تسلیم فاطمہ پیدا ہوئے۔

(ا) سیّد مجاہد حسین شاہ کی شادی شمیم اختر دختر بشیر احمد بن عبدالرحمن (در غیر برادری) سے ہوئی۔
اُس سے ایک بیٹی:
۱۔ عروج فاطمہ پیدا ہوئی۔

(ا) تسلیم فاطمہ کی شادی نذیر حسین ولد سیّد محمد حسین سکنہ خانپور سیّداں سے ہوئی۔
(ا) شمیم اختر کی شادی در غیر برادری زوار حسین سے ہوئی۔

(۲) سیّد صفدر علی شاہ: اُن کی شادی کنیز فاطمہ دختر سیّد غلام حیدر المعروف سیّد وارث علی شاہ سے ہوئی۔
اُن سے دو پسران اور چھ بیٹیاں پیدا ہوئیں:

پسران:
۱۔ سیّد محمد بختیار احمد
۲۔ سیّد افتخار احمد (بچپن میں فوت ہو گئے)

دختران:
۱۔ مریم بی بی
۲۔ ثریا خاتون
۳۔ شمیم اختر
۴۔ مبارک بی بی
۵۔ نسیم فاطمہ
۶۔ قمر النساء

(۱) سیّد محمد بختیار احمد نے پہلی شادی زکیہ بتول (در غیر برادری) سے کی، بعد ازاں طلاق دے دی۔
پھر دوسری شادی موضع کلاسوالہ میں سیدہ بشریٰ بیگم دختر سید ممتاز حسین بخاری سے ہوئی۔
ان سے دو بیٹے اور ایک بیٹی پیدا ہوئے:

پسران:
۱۔ سید محمد علی جعفری (بچپن میں وفات پا گیا)
۲۔ سید علی عباس جعفری
دختر:
۱۔ سیدہ غالیہ مہتاب جعفری

(۲) سید علی عباس جعفری کی شادی سیدہ کومل فاطمہ کاظمی دختر سید محسن رضا کاظمی (موضع میرو پڈھیار المعروف بی بی پڈھیار) سے ہوئی۔
اُن سے ایک بیٹا سید محمد ذیان حیدر جعفری پیدا ہوا۔