صفحہ نمبر 1
(۱) سیّد حمید الدین صاحب پسر سیّد سید احمد صاحب نے جو اپنے بھائیوں سے بڑے تھے، موضع رائے پور سے سکونت ترک کر کے موضع ننگل ستوکلاں جو کہ قریب واقعہ ہے، میں سکونت اختیار کر لی۔ از عنایت الٰہی یک پسر سیّد کرم اللہ شاہ پیدا ہوا۔ قبرش سیّد حمید الدین صاحب یہ ننگل ستوکلاں میں ہے۔ باپ کی وفات کے بعد یہ کرم اللہ شاہ گدی نشین ہوئے۔
(ا) سیّد کرم اللہ شاہ: سیّد کرم اللہ شاہ کے ہاں ایک لڑکا مسمیٰ سیّد عبد الواحد پیدا ہوا۔
پسران:
سیّد علی محمد
سیّد ولی محمد
سیّد محمد تقی
سیّد محمد حسین شاہ
اوّل ہرسہ فرزاندان ننگل ستوکلاں سے چل کر دہلی شاہجہان آباد پہنچے اور وہیں سکونت اختیار کی۔ چنانچہ اِن کی اولاد میں سے سیّد نظام الدین وہاں امیر کلاں مقرر ہوئے اور اُسی جگہ شادی کر لی جس سے دو لڑکے پیدا ہوئے:
سیّد شاہ میر
سیّد سید میر
(۴) سیّد محمد حسین شاہ یہیں رہے۔ باپ کے فوت ہونے کے بعد گدی نشین ہوئے۔ اُن کے ہاں ایک پسر سیّد عنایت اللہ پیدا ہوئے۔
(ا) سیّد عنایت اللہ: سیّد عنایت اللہ کی شادی موضع خانپور سیّداں اپنی برادری میں ہوئی۔ اُس میں سے ایک لڑکا سیّد عطا اللہ پیدا ہوا۔ باردیگر موضع بڈھیال شادی کی اور اُس میں سے سیّد شرف الدین پیدا ہوا۔
دختران:
فضل بی بی — جس کی شادی سیّد معلم شاہ بن سیّد نظر محمد سے ہوئی۔
یہ سلسلہ پانچ پشت تک ننگل ستوکلاں قیام رہا۔
(۱) سیّد عطا اللہ شاہ: سیّد عطا اللہ شاہ ننگل سے واپس خانپور سیّداں آ گئے۔ وہ جگہیں جن پر سیّد عماد الدین کی اولاد قابض تھی ان سے واپس لے لیں۔ ان کو اللہ تعالیٰ نے دو لڑکے اور ایک دختر عنایت فرمائی۔
پسران:
سید کام بخش
سید جیون شاہ
دختر:
بی بی جیون — جس کی شادی سیّد نصر اللہ شاہ سے ہوئی۔