خانپور سیّداں

صفحہ نمبر 110

شمالی پتی

سید روڑے شاہ کی شادی عرف بی بی سے ہوئی۔
دوبارہ شادی شاہ بی بی دختر سید امیر شاہ سکنہ جسڑ سے ہوئی۔
اُن سے ایک دختر اقبال بیگم پیدا ہوئیں۔

پسران: سید مطلوب سلیم، سید مقبول سلیم، سید مشتاق حسین، سید ذوالفقار حسین شاہ، سید اظہار حسین
دختران: غفور فاطمہ، عشرت فاطمہ، تنویر فاطمہ

سید مطلوب سلیم کی شادی منظور فاطمہ دختر سید نذیر حسین شاہ سے ہوئی۔
ان سے ایک پسر سید دبیر حسین اور ایک دختر عقیلہ بتول پیدا ہوئے۔

سید دبیر حسین کی شادی ساجدہ بتول دختر سید غلام علی سے ہوئی۔
ان سے پانچ پسران پیدا ہوئے: سید الطاف حیدر، سید متہب حیدر، سید علی حیدر، سید بلال حیدر، سید عون حیدر

سید مطلوب سلیم کی دوسری شادی زبیدہ بیگم دختر سید امداد حسین شاہ سے ہوئی مگر کوئی اولاد نہ ہوئی۔
دختر عقیلہ بتول کی شادی مسعود حسین سے ہوئی۔

سید مقبول حسین کی شادی مقدس بیگم دختر سید نذیر حسین سے ہوئی۔
ان سے ایک دختر صائمہ بتول پیدا ہوئیں۔
صائمہ بتول کی شادی سید محمد علی سے ہوئی۔
ان سے دو دختران: فاطمہ علی، مریم علی اور ایک پسر: سید شیر رضا پیدا ہوئے۔

سید مشتاق حسین کی شادی ساجدہ بیگم دختر سید ضامن حسین شاہ سے ہوئی۔
ان سے تین پسران: سید فرحت عباس، سید قمر عباس، سید انجم عباس اور تین دختران: عصمت بتول وغیرہ پیدا ہوئیں۔

سید ذوالفقار حسین شاہ کی شادی صفیہ بیگم دختر سید ممتاز حسین سکنہ کلاسوالہ سے ہوئی۔
ان سے دو پسران اور تین دختران پیدا ہوئیں۔

سید اظہار حسین کی شادی اعزاز بیگم دختر سید صابر حسین سے ہوئی۔
ان سے تین پسران پیدا ہوئے۔

سید محمد حسین ولد سید عباد اللہ:
اُن کی شادی چراغ بی بی سکنہ گلوٹیاں سے ہوئی۔
ان سے ایک پسر سید نذیر حسین پیدا ہوا۔