خانپور سیّداں

صفحہ نمبر 65

۔ شمالی پتی

جد امجد سید میر محمد ولد سید عبداللہ ولد سید حماد دین، آپ کی اولاد حضرت امام جعفر صادق سے جا ملتی ہے۔
سید میر محمد ولد سید عبداللہ ولد سید عماد الدین کی شادی مراد خاتون سے ہوئی۔ آپ کی عمر اسی سال تھی۔

پسران:
(۱) سید شاہ چراغ
(۲) سید نظر محمد

سید شاہ چراغ کی شادی سلطان بی بی موضع ننگل ستوکلاں سے ہوئی۔

پسران:
(۱) سید نصر اللہ شاہ
(۲) سید عزت اللہ شاہ
(۳) سید میر فضائل

دختران:
(۱) میہ بانو
(۲) جعفراں بی بی

سید میر فضائل کی شادی ہوئی مگر اولاد نہ ہوئی۔

سید نصر اللہ شاہ کی شادی بی بی جیونی دختر سید عطاء اللہ شاہ سے ہوئی۔

پسران:
(۱) سید نعمت اللہ
(۲) سید میر سید
(۳) سید خیر اللہ شاہ
(۴) سید میر فضل الٰہی
(۵) سید رکن دین
(۶) سید سعید علی

دختران:
(۱) فضل بی بی

سید رکن دین اور سید سعید علی دونوں لاولد فوت ہوئے۔

سید نعمت اللہ شاہ کی شادی بیگم بی بی سے ہوئی۔

پسران:
(۱) سید عزیز علی

دختران:
(۱) امیر بی بی

سید عزیز علی کی شادی ولایت بی بی سے ہوئی۔

پسران:
(۱) سید نواب شاہ
(۲) سید مدد علی شاہ

سید نواب شاہ کی شادی کریم بی بی دختر سید عمر شاہ سے ہوئی۔

پسران:
(۱) سید عطا محمد شاہ
(۲) سید شاہ محمد شاہ

دختران:
(۱) عطر بی بی

سید مدد علی شاہ بچپن میں فوت ہو گئے۔

سید شاہ محمد شاہ کی شادی موضع خانپور سیّداں میں ہوئی۔

پسران:
(۱) سید محمد رفیق حسین شاہ
(۲) سید صغیر حسین شاہ
(۳) سید محمد سریف