خانپور سیّداں

شجرۂ نسب شیرازی

بسم الله الرحمن الرحيم

سید احمد شاہ (بابا جی رائے پور والے)

بحسب، آپ نے فرزندان خود موضع رائے پور ضلع سیالکوٹ میں سکونت اختیار کی۔ اولادش آن صاحب موضع خانپور سے مقیم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے آپ کو تین پسران عنایت فرمائے: سید حمید الدین، سید عماد الدین، سید اللہ داد۔

سید حمیدالدین صاحب:

موضع ننگل ستو کلاں متصل ظفروال میں رہائش اختیار کی۔ چنانچہ ان کی اولاد میں سے سید نظام الدین دہلی (شاہجہان آباد) میں چلے گئے اور وہاں امیر قلعہ مقرر ہوئے اور وہیں شادی کی۔ آپ کے دو بیٹے: سید میر اور سید شاہ محمد پیدا ہوئے، جن کی اولاد اب تک وہیں آباد ہے۔ دیگر اولاد ننگل ستو کلاں میں رہے، بعد ازاں فتووال، سنکھترا اور خانپور سیداں سے ترک سکونت کرلی۔

سید عمادالدین صاحب:

ان کی اولاد خانپور سیداں، متصل رائے پور میں رہائش پذیر ہوئی۔

سید اللہ داد صاحب:

انہوں نے پسرور جا کر سکونت اختیار کی، آپ کی اکثر اولاد چھ پشت تک وہیں مقیم رہی۔

****اپنے خاندان کی معلومات کو اپڈیٹ کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کریں****

خانپور سیّداں

براہ کرم اہلیہ و سید مظفر سعید شیرازی، سید سبط الحسن شیرازی، سید محمود الحسن شیرازی، فہمیدہ شیرازی اور ان کے والدین اور ان سب کے لیے جو ہمیں چھوڑ چکے ہیں، کے لیے سورۃ فاتحہ تلاوت کریں۔اللہ کریم میرے والدین کو اور سب بزرگوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔