صفحہ نمبر 28
بی بی (۳) امت العزیز
(۴) ایمنہ بی بی پیدا ہوئیں۔ فرحت النساء ہمراہ کرامت علی، زینب بی بی ہمراہ رشید احمد، امت العزیز ہمراہ طفیل حسین، ایمنہ بی بی با عابد حسین شادیاں ہوئیں۔
(۳) سید برکت علی شاہ ہمراہ سید حاجراں بی بی دختر سید احمد علی شاہ شادی ہوئی۔ اُس سے
(ا) نذیر احمد
(۲) سید صغیر احمد
(۳) سید رشید احمد پیدا ہوئے۔
سید نذیر احمد کی پہلی شادی میانوالی میں ہوئی، مگر اس سے کوئی اولاد نہ ہوئی۔ بعد ازاں ہمراہ فہمیدہ بیگم دختر سید غلام حسین نکاح ہوا۔ اُس سے ایک پسر اور ایک دختر پیدا ہوئے:
(ا) سید نعیم عباس
(۲) تابندہ اختر
(ا) سید نعیم عباس ہمراہ خاور محمود دختر سید محمود الحسن کے ساتھ شادی ہوئی۔ اُس سے پانچ پسران اور ایک دختر پیدا ہوئے:
پسران:
(ا) تحسین عباس
(۲) وسیم عباس
(۳) عقیل عباس
(۴) خرم عباس
(۵) محمد حسیب عباس
دختر: سیدہ نازش بتول شیرازی
سید محمد وسیم عباس شیرازی کی شادی سیداں کنول بتول دختر سید مظفر سعید سے ہوئی۔ اُن سے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں پیدا ہوئیں:
بیٹا: (۱) سید حسن عباس شیرازی
بیٹیاں: (۱) سیدہ آنچل بتول شیرازی
(۲) سیدہ حجاب بتول شیرازی
سید محمد خرم عباس (جو کہ ملیشیا میں مقیم ہیں) کی شادی ایمی بنت احمد سے ہوئی۔ ان سے دو پسران پیدا ہوئے:
(۱) سید محمد عباس
(۲) سید محمد علی
دختر نذیر احمد تابندہ اختر کی شادی زینب بی بی دختر سید سردار علی شاہ سے ہوئی۔ ایک دختر عزیز فاطمہ پیدا ہوئی۔ عزیز فاطمہ کی شادی سید رضا حسین ولد سید محمد اشرف سے ہوئی۔
سید رشید احمد محکمہ پولیس میں امرتسر میں ملازم تھے۔ فسادات تقسیم ملک کے دوران وہیں فوت ہوئے۔
سیّد شیر ولد سید فقیر اللہ فتوالی میں فوت ہوئے اور وہیں دفن ہوئے۔ سید طالب حسین موضع سنکتھرہ دفن ہوئے۔ سید سردار علی شاہ اور سید برکت علی شاہ دونوں بھائی موضع فتوالی دفن ہیں۔
سید برکت علی شاہ نے جوانی میں دنیا کو ترک کیا اور فقرا کے علم میں از حد ترقی کی۔