صفحہ نمبر 15
دختران زرین تاج ہمراہ احمد رضا بخاری، طاہرہ یا مسعود جعفری، ناز پروین ہمراہ نصرت علی سے شادی ہوئی۔
(۴) سیّد خورشید علی: کہیں بھی شادی نہیں ہوئی، صاحب علم تھے لیکن دماغی توازن درست نہ رہا۔
(۵) سیّد علی احمد شاہ: سیّد علی احمد شاہ کی شادی در غیر برادری محلہ سیالکوٹ ٹبہ ککے زئیاں میں ہوئی۔ ایک پسر سیّد اختر احمد اور ایک دختر ثریا خاتون پیدا ہوئیں۔
(ا) سیّد اختر احمد کی شادی سکنہ باجڑہ ہمراہ خورشید بیگم در غیر برادری ہوئی۔ اُس سے چھ پسران اور تین دختران پیدا ہوئیں:
پسران:
(۱) جاوید اختر
(۲) سعید اختر
(۳) ارشد اختر
(۴) طاہر اختر
(۵) پرویز اختر
(۶) نامکمل
دختران:
(۱) نسیم اختر
(۲) زاہدہ اختر
(۳) نسرین اختر
(۲) سعید اختر نے بار اوّل ہمراہ ثروت بی بی دختر سید سید احمد شاہ سکنہ محلہ شہباب شادی کی، ایک دختر پیدا ہوئی، ثروت بی بی فوت ہوئیں۔
(۳) پرویز اختر اور طاہر اختر دونوں در غیر برادری لاہور شادی شدہ ہیں۔ دختران ہر سہ در غیر برادری شادی شدہ ہیں۔
(۶) سیّد سید احمد شاہ ولد سید مدد علی شاہ: سیّد سید احمد شاہ برائے حصول تعلیم علی گڑھ چلے گئے اور وہاں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ پھر وہیں ملازمت اختیار کی اور شادی کی، جس سے ایک دختر تامش طلحہ پیدا ہوئی۔ بعد میں پنجاب واپس آ گئے۔ پہلی بیوی فوت ہو گئی تو دوسری شادی کی، جس سے چار پسران اور چار دختران پیدا ہوئیں:
پسران:
(۱) سیّد یعقوب سلیم
(۲) سیّد ایوب سلیم
(۳) سیّد مطلوب سلیم
(۴) سیّد مکتوب سلیم
دختران:
(۱) نصرت خاتون
(۲) شفقت سلمہ
(۳) فرحت سلمہ
(۴) ثروت سلمہ
(ا) سیّد یعقوب سلیم کی شادی سعیدہ ناز دختر امتیاز علی سکنہ وزیرآباد در غیر برادری سے ہوئی، ایک دختر پیدا ہوئی۔ بار دوم باگزار بانو دختر سیّد مراد علی شاہ سکنہ گوجرانوالہ سے شادی ہوئی۔
(۲) سیّد ایوب سلیم کی شادی ہمراہ صغرا بی بی دختر سیّد عبدالاوّل سکنہ سرگودھا در غیر برادری ہوئی۔ اُس سے ایک پسر سیّد انیل حیدر اور تین دختران پیدا ہوئیں:
(۱) دینہ شیرازی