صفحہ نمبر 2
بی بی جیونی کا نکاح سید نصر اللہ شاہ بن سید شاہ چراغ سے ہوا۔
سید شرف دین نے ننگل ستوکلاں سے سکونت ترک کر کے فتوال سکونت اختیار کی۔
سید عطاء اللہ شاہ نے مستقل سکونت خانپور سیداں اختیار کر لی۔
(ا) سید کام بخش: سید کام بخش عربی اور فارسی کے عالم تھے، علم خدا شناس، حدیث و فقہ کو خوب سمجھتے تھے۔ آپ کی شادی موضع بھٹے وڈ ہمراہ فضیلت بی بی سے ہوئی۔ اس سے دو پسران اور دو دختران پیدا ہوئے۔
پسران:
(ا) سید معظم شاہ
(۲) سید قطب شاہ
دختران:
(ا) رقیہ
(۲) رحم بی بی
رقیہ کی شادی سید علی اکبر بن سید عزت اللہ بن سید شاہ چراغ سے ہوئی۔
قبر سید کام بخش و سید عطاء اللہ شاہ خان پور سیداں میں ہیں۔
(ا) سید معظم شاہ: سید معظم شاہ نے مہتاب بی بی بنت سید امام شاہ بن سیّد سید محمد سے شادی کی۔ اس میں سے دو دختران پیدا ہوئیں، اور دونوں چھوٹی عمر میں فوت ہو گئیں۔
پسران:
(ا) سید مبارک علی
(۲) سید نصرت علی
(ا) سید مبارک علی کی شادی فتح بی بی دختر سید قطب شاہ سے ہوئی۔ اس سے دو پسران پیدا ہوئے:
(ا) سید فرزند علی
(۲) سید فضل احمد
(۲) سید فضل احمد بچپن میں ہی فوت ہوگیا۔
(۲) سید نصرت علی: سید نصرت علی کی شادی آمیر بی بی ساکن موضع پنڈی جیو کے متصل کلانور سے ہوئی۔ اس سے دو دختران پیدا ہوئیں:
(ا) عمر بی بی
(۲) کرم بی بی
عمر بی بی کی شادی سید فرزند علی بن سید مبارک علی سے ہوئی۔
کرم بی بی کی شادی سید غلام علی بن محفوظ علی شاہ سے ہوئی۔ بارِ دیگر نکاح کیا اور اس سے تین پسران پیدا ہوئے، تینوں لاولد فوت ہوئے۔
قبر سید معظم شاہ خانپور سیداں میں ہے۔
سید مبارک علی شاہ طب کے علم میں بہت ماہر تھے۔ خانپور سیداں سے سکونت ترک کر کے موضع بوڑہ ڈلہ ضلع گورداس پور رہائش اختیار کی۔ آپ کی قبر اسی جگہ نزد روضہ شاہ عثمان سندھی ہے۔ آپ ۶۵ سال کی عمر گزار کر فوت ہوئے۔
(۱) سید فرزند علی: سید فرزند علی انگریزی راج میں معلم تھے اور تمام عمر تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔