صفحہ نمبر 96
افتخار حسین جعفری کی شادی ہمراہ شگفتہ بی بی سے چونڈہ ہوئی جس سے ایک دختر اور چار پسر پیدا ہوئے۔
سید بشیر حسین کی شادی رقیہ بی بی دختر سید طفیل حسین سے ہوئی، جس سے سات دختران پیدا ہوئیں:
قدسیہ بی بی، نسیم بی بی، فضیلت بی بی، قمر بی بی، فرحت بی بی، راحت بی بی، نمرہ بی بی
قدسیہ بی بی کی شادی ہمراہ سید افتخار حسین سے ہوئی، جو تھوڑے ہی عرصے بعد طلاق پر منتج ہوئی۔
نسیم بی بی کی شادی پسر عارف حسین سے ہوئی، جس سے ایک دختر پیدا ہوئی۔
فضیلت بی بی کی شادی ہمراہ سید اقتدار حسین سے ہوئی، جن سے دو پسر اور ایک دختر پیدا ہوئے۔
قمر بی بی کی شادی سید شفیق حسین سے ہوئی، جن سے دو پسران و دو دختران پیدا ہوئیں۔
فرحت بی بی کی شادی ہمراہ سید اسرار سے ہوئی۔
راحت بی بی کی شادی ہمراہ جعفر حسین سے ہوئی، جس سے ایک دختر پیدا ہوئی۔
نمرہ بی بی کی شادی جوزی ولد سید عنبر حسین سے ہوئی۔
(۲) سید نیاز علی شاہ کی شادی پہلے ہمراہ سردار بیگم دختر سید فرزند علی شاہ سے ہوئی، اور دوسری شادی ہمراہ سکینہ بی بی سے ہوئی۔
(ا) سید اقبال حسین کے ہاں کوئی اولاد نہ ہوئی۔
(۲) سید طفیل حسین کے ہاں تین پسران پیدا ہوئے۔